04:50 , 22 جون 2026
Watch Live

حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت خواہشمند افراد اب رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج وزارت کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آسانی سے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ ہونا لازمی نہیں رکھا گیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بروقت اندراج کرا سکیں۔

تاہم حج بکنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ لازمی ہوگا، اور اس کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے۔

وزارت کے مطابق صرف وہی افراد حج 2027 کی بکنگ کے اہل ہوں گے جنہوں نے پہلے سے رجسٹریشن مکمل کر رکھی ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حج بکنگ “پہلے آئیں، پہلے پائیں” کی بنیاد پر جاری رہے گی اور مطلوبہ کوٹہ مکمل ہونے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

حج پیکج کے حتمی اخراجات، سہولیات اور دیگر شرائط کا باضابطہ اعلان حج پالیسی 2027 کے اجرا کے وقت الگ سے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION